اسلام آباد: ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ضلع گھوٹکی سندھ میں گیس کی دریافت میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
اقبال ویل ون کی کھدائی کا عمل 11جولائی کو مکمل ہوا جبکہ سوئی مین لائم اسٹون فارمیشن میں 1250میٹر کی گہرائی میں ملنے والی کامیابی کے بعد کنوئیں سے پیداواری سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 31لاکھ 27ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی ۔ماڑی پٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈھرکی کے علاقے میں گیس کی یہ مسلسل چھٹی دریافت ہے ، نئی دریافت سے ابتدائی طور پر 31لاکھ 27ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی ،گیس دریافت کیلئے کنویں کی 1250میٹر تک کھدائی کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ماڑی پٹرولیم کمپنی کے سی ای او نے اہم کامیابی پر گیس دریافت کرنے والے کمپنی کی ٹیم کو مبارک دی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اقبال ویل 1 کی کھدائی اور ٹیسٹنگ کا عمل ایم پی سی ایل کی ذاتی مہارت اور صلاحیت کا نتیجہ ہے۔ کنویں کی کھدائی کا کام 11جولائی 2020 کو مکمل کیا گیا جبکہ سوئی مین لائن سٹون فارمیشن میں 1250میٹر کی گہرائی میں ملنے والی کامیابی کے بعد کنویں سے پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں سندھ اور بلوچستان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، تاہم دریافت ہونے والے ذخائر اب بھی پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے۔ پاکستان کو اب بھی تیل و گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سالانہ اربوں ڈالرز کی امپورٹس کرنا پڑتی ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں