بیجنگ: چین میں ایک صارف نے خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے ہندسے پر مشتمل موبائل نمبر کو نیلامی میں 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں آن لائن نیلامی کے دوران شہری نے ایک ایسا موبائل نمبر 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر (5 کروڑ روپے) میں خرید کر سب کو حیران کردیا جس کو خریدنے کے لیے 5 ہزار سے زائد افراد نے بولیاں لگائی تھیں لیکن سب سے زیادہ بولی لگانے پر مزکورہ شخص کو یہ نمبر دے دیا گیا۔

اس موبائل نمبر کی سب سے خاص بات آخر میں لگاتار پانچ مرتبہ 8 کا ہندسہ آنا ہے۔ 8 کے ہندسے کو چین میں خوش قسمت سمجھا جاتا ہے۔ چینی زبان میں 8 ہندسہ انگریزی کے لفظ خوشحالی سے مماثلت رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے اس نمبرز کی خریداری میں ہزاروں لوگوں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

منفرد اور خوشحالی کی علامت سمجھے جانے والے اس نمبر کو حاصل کرنے والے صارف کو دس دن میں رقم ادا کرنا ہو گی۔ چینی کمپنیاں اکثر ایسے نمبرز کا اجرا کرتی رہتی ہیں جو عوام کی دلچسپی کا سامان ہوتی ہیں۔

چینی عدالت کی جانب سے سیل شدہ اثاثوں میں یہ ’لکی نمبر‘ بھی شامل ہے جس کی نیلامی کا حکم دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز شروع ہونے والی آن لائن نیلامی میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد اس خوش قسمت نمبر کے حصول کے لیے بولی لگا چکے ہیں۔
تین لاکھ ڈالر میں یہ لکی نمبر خریدنے والے شخص نے نیلامی میں شرکت کے لیے چار سو یوآن ادا کیے تھے، جبکہ باقی رقم ادا کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

چین میں چار کا ہندسہ سب سے کم پسند کیا جاتا ہے جس کے مقامی زبان میں مطلب ’موت‘ کے ہیں۔

اس سے قبل 2017 میں ہونے والی نیلامی میں تین لاکھ 91 ہزار یوآن میں ایسے نمبر کی فروخت ہوئی تھی جس کے آخر میں 7 کا ہندسہ آٹھ مرتبہ آتا تھا۔ چین میں سات کا ہندسہ ذاتی تعلقات کے لیے خوش آئند سمجھا جاتا ہے۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top