ساؤتھمپٹن: پاکستانی عوام کی طرح قومی کرکٹرز بھی ارطغرل کے مداح نکلے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سارے کھلاڑی ارطغرل ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک ایسی صورتحال میں انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے جس میں کووڈ 19 کی وجہ سے کرکٹرز کو ایک خاص ماحول میں محدود رہنا پڑ رہا ہے۔ وہ آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتے اور نہ ہی کسی باہر کے شخص سے مل سکتے ہیں۔
ویڈیو کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے کیا حکمت عملی اپنائی ہے؟ جس پر اظہر علی نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا سب کھلاڑی ارطغرل دیکھ رہے ہیں۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ پلیئرز کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، پہلا ٹیسٹ ہارے لیکن اچھی کرکٹ کھیلی، پچ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔
ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولرز نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، تجربہ کھیلنے سے ہی آتا ہے، ان کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز کے لیے بولنگ پلان بنایا ہے کوشش ہوگی کہ ان کو رنز نہ کرنے دیں۔
اظہر علی نے کہا کہ اسد شفیق کی اور اپنی فارم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں، ضرورت پڑنے پر قبل از وقت کھیل شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے موسم کرکٹ کے لیے سازگار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز سمیت کسی ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں ہے، میچ میں جو سیٹ ہوجائے رنز کرتا ہے، تنقید کرنے والوں کی اپنی رائے ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔
اس ڈرامے کو نہ صرف عام پاکستانی ناظرین بلکہ کئی نامور شخصیات بھی خوب پسند کررہی ہیں اور اس سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہی ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں