پی سی بی نے کرکٹرعمراکمل کی سزا میں کمی کے خلاف سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں قائم کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کردی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کے مطابق یہ فیصلہ خاصا مشکل اور تکلیف دہ تھا لیکن اس بار ہم نے سوچا کہ ایسا کرنا ضروری تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے عمراکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سال کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے اپیل کی اورآزادانہ ایڈڈیجوکیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر نے سزا کو کم کرکے اٹھارہ ماہ کردیا تھا۔

سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے کیس میں پی سی بی نے سوچا کے اپیل کرنا ضروری ہے، پی سی بی کا فیصلے پر پہلا اعتراض یہ تھا کہ کیا کورٹ کو ہمدردانہ رویے کی بنیاد پرسزا کم کرنے کا اختیار ہے ۔

سلمان نصیرکے مطابق پی سی بی سزا میں کمی سے خوش نہیں اوربعض اہم قانونی نکات کی تشریح  ابھی تک حل طلب ہے۔ اس لیے  ہم نے مناسب سمجھا کہ ثالثی عدالت سے رجوع کریں۔ اب یہ کورٹ پرمنحصر ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ یا کسی اورمناسب مقام پر اس کیس کی سماعت  کرے۔ ہم نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جج صرف ایک ہی ہو تاکہ اخراجات کم آئیں۔

خیال رہے کہ فکسنگ کی آفر ہونے پر حکام کو بروقت اطلاع نہ دینے پر انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈی کیٹر نے عمر اکمل کی اپیل پر ان کی سزا 36 ماہ سےکم کرکے 18 ماہ کردی تھی اور جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر نے ہمدردانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے پابندی کی مدت میں کمی کی تھی۔

تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا تھا۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top