بحرین کی وزارت داخلہ نے خاتون کی  دکان پر پڑے بتوں کو توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ واقعہ بحرین کے علاقے منامہ میں پیش آیا پولیس نے بحرین کے دارالحکومت جفیر میں کارروائی کرتے ہوئے54 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بت توڑتے دیکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ایک دکان کو نقصان پہنچانے اور مذہبی بتوں کو توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔


بحرین کی پبلک پراسیکیوشن ٹیم نے بتایا کہ اس خاتون نے بتوں کو توڑنے کا اعتراف کر لیا ہے اور اسے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور دیگر جرائم کی چارج شیٹ تھما دی گئی ہے۔

بحرینی فرمانروا کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ شیخ خالد الخلیفہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون کی حرکت ناقابل برداشت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "مذہبی علامات کی توڑ پھوڑ بحرین کی عوام کی فطرت نہیں ہے۔ یہ نفرت کا جرم ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔بحرین میں سبھی مذاہب اور فرقوں کے لوگ ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top