بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس سے علیحدگی کا فیصلہ. ’زندگی کی آخری سانس تک میں بھارتی استعمار کے خلاف نبرد آزما رہوں گا‘



کشمیر کے سیاسی منظرنامے پر پانچ دہائیوں تک چھائے رہنے والے بزرگ مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے حریت ممبران کو ایک تفصیلی خط کے ذریعے آگاہ کیا   جس میں انہوں نے لکھا کہ’ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘۔
سید علی گیلانی نے کسی کا نام لیے بغیر قائدین اور ارکان کو لکھا کہ ’تاریخی قدغنوں اور زیرِحراست ہونے کے باوجود میں نے آپ حضرات کو بہت تلاش کیا، پیغامات کے ذریعے رابطہ کرنے کی مسلسل کوشش کی مگر کوئی بھی کوشش بار آور ثابت نہیں ہوئی اور آپ تلاش کے باوجود نہیں ملے۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی 47 سیکنڈ کی آڈیو کلپ میں گیلانی کہتے ہیں ’کُل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں اس فورم سے مکمل علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ اس ضمن میں فورم کی تمام اکائیوں کو ایک مفصل خط کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے۔‘

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top