پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں مقبول آن لائن گیم پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈز (پب جی) پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق ادارے کو ’پب جی‘ کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔
پی ٹی اے نے بدھ کو اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شکایات کے مطابق یہ گیم وقت کے ضیاع اور لوگوں کو عادی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔
حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ”پب جی“ گیم سے منسوب خودکشی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی اے کو شکایت کرنے والوں سے بات کرکے اس معاملے کو دیکھنے اور فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں