ہانیہ عامر ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیکی خواہاں۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے جلد ہی خود کو ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کے روپ میں ڈھالنے کا عندیہ دے دیا۔
ارطغرل کے مداحوں میں ایک اور نام ہانیہ عامر کا شامل ہوا ہے جنہوں نے حال ہی میں اس ڈرامے کو دیکھنا شروع کیا ہے اور وہ بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح ڈرامے کے ہیروئن حلیمہ سلطان کی پرستار بن گئیں ہیں۔
گزشتہ روز ہانیہ عمر نے انسٹاگرام پر پیغام لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو یقیناً اس کے پیچھے کسی کردار کا مجھ پر اثر ہوجانا ہے کیونکہ میں جب بھی کوئی نیا شو دیکھنا شروع کرتی ہوں تو اس میں اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ کردار میں خود کو ڈھال لیتی ہوں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں