بریسٹ کینسر میں مبتلا پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کی آخری کیموتھراپی کل ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ کل اُن کی آخری کیموتھراپی ہوگی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انشاءاللہ کل کیموتھراپی کا آخری سیشن ہے۔
نادیہ جمیل مارچ میں کینسر کی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، وہ سوشل میڈیا پرمداحوں کو اپنی صحت اور علاج کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے نادیہ نے کہا کہ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ ہم ایک ترتیب سے اپنی زندگی گزارتے ہوئے اپنے اختتامی سفر کی طرف رواں دواں ہیں۔ ہماری زندگیوں کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ہم اپنی ندگی میں آئی ہوئی رکاوٹوں سے کیسے نپٹتے ہیں اور یہ ہی رکاوٹیں ہمیں یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں کہ زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی وہ صبر سیکھنے اور اپنی زندگی کے ممکنہ خدشات سے نبردآزما ہونے کیلئے مسلسل کوشش میں ہیں جن میں فتح یاب ہونا ضروری ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں