روسی عوام نے آئینی ترمیم کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پیوٹن کو 2036 تک اپنا صدر منتخب کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، رائے دہی میں 73 فیصد افراد نے پیوٹن کو صدارت کے عہدے پر فائز رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اب وہ 2036 تک صدارت کے عہدے پر براجمان رہیں گے، انتخابی کمیشن کے حکام نے رائے دہی ختم ہونے سے پانچ گھنٹے قبل ہی پیوٹن کی فتح کا اعلان کیا تھا۔
ملک میں وبا کے باعث روس کی تاریخ میں پہلی بار رائے دہی کا عمل ایک ہفتے تک جاری رہا اور عوام نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کیا، کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے حتمی اور سرکاری نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ولادیمیر پوتن77٫92 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ صدر پیوٹن نے رواں سال جنوری میں قوم سے خطاب کے دوران آئینی ترمیم میں تبدیلیاں کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے مخالف جماعتوں نے مسترد کردیا تھا، حکومت نے صدر کی تجویز پر ملک بھر میں ریفرنڈم کروانے کافیصلہ کیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top