لاہور: 6 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ انگلینڈ پہنچ گیا۔محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، وہاب ریاض، فخر زمان اور شاداب خان رات گئے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔
6 کھلاڑی لندن سے بس کے ذریعے وورسٹر شائر پہنچیں گے۔ ووسٹر شائر میں کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد ان کھلاڑیوں کو ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ تمام کھلاڑیوں کی کورونا ری ٹیسٹنگ 29 جون کو ہوئی تھی، اس سے پہلے 26جون کو ان 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جبکہ مذکورہ کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں