کراچی: اداکارہ ماہرہ خان خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور تشدد کے خلاف کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ ’’نومور‘‘ مہم کا حصہ بن گئیں۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں انہوں نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کے حوالے سے کامن ویلتھ کی ٹیم کا حصہ بننے کی خبرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کامن ویلتھ کے ساتھ ’’ نومور(اور نہیں)‘‘ مہم میں شامل ہونے پر فخرمحسوس ہورہا ہے۔ جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد اورنہیں۔ دنیا بھرمیں ہرتین میں سے ایک خاتون ان مسائل کا نشانہ بنتی ہے۔ ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور ان مسائل کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
خوبرو اداکارہ نے کہا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ان واقعات میں اضافہ ہوا۔
انھوں نے شکوہ کیا کہ زیادہ لمبے عرصے کے لیے ہمارے معاشرے نے اس کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم کر سکتے ہیں، اور ہم پہلے سے بہتر کر سکتے ہیں۔
ماہرہ نے اپنے پیغام کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں سے اپیل کی کہ میرے ساتھ بولیں اور ایکشن لیں۔
آخر میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں آج کہتی ہوں کہ مزید نہیں، نہ مزید الزامات اور نہ ہی مزید بہانے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں