اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہترین موقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کےلیے بہترین کرے گا، تعمیرات کے شعبے میں فروغ سے دیگر شعبوں کو بھی تقویت ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح ہماری مدد کرنی تھی وہ نہیں ہوسکی، ہمارے ملک میں دوہری شہریت والے کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ کوئی غدار ہیں، بڑے منصوبوں میں تارکین وطن کی سرمایہ کاری یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا سب سےبڑا چیلنج بیرونی قرضہ ہے، آدھے سے زیادہ پیسہ قرضوں کےسود میں چلا جاتا ہے، قرضوں کی قسطيں ہمارے ليے بڑا چيلنج ہے، قرضوں کی واپسی کيلئے دولت پيدا کرنی ہوگی، ڈالرکی کمی سے ملک میں روپے کی قدر تیزی سے گرتی رہی۔

انھوں نے کہا کہ تعميراتی صنعت سے ہمارے پاس پيسہ آئے گا، امپورٹ اور ايکسپورٹ ميں خلا بھی چيلنج تھا، ڈالر بڑھانے کے ليے تارکين وطن کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت سنبھالی توٹریڈگریپ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخی تھا،امپورٹ اورایکسپورٹ کےدرمیان تقریبا40ارب ڈالرکا فرق تھا۔

کاروبارہ میں آسانی کیساتھ سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں، قرضوں کی قسطیں ہمارے لیے بڑا چیلنج ہیں، تعمیراتی صنعت کے ذریعے حکومت کے پاس پیسہ آئے گا، ملک میں ڈالر بڑھانے کیلئے تارکین وطن کی ضرورت ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی بینک برانچ، سفارتخانہ یا قونصلیٹ جائے بغیر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے اکاﺅنٹ کھول سکیں گے، روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھولنے کے لئے صرف 48 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ صارفین اپنا اکاﺅنٹ کے لئے فارن کرنسی یا روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان اکاﺅنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرانا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ایک بڑا اقدام ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top