پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 1500 روپے اور فی اونس 11 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 1286 روپے سستا ہوکر 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں اب تک 17 ہزار روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر کمی سے 1916 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔
صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی بغیر کسی کمی سے 1360 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1166.40 روپے ہوگئے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.30 ڈالر اضافے سے 27 ڈالر ہوگئی۔
پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 60 پیسےکا اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 166روپے 80 پیسےکا ہوگیاہے۔
انٹر بینک میں بھی ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے اور ایک ڈالر 166 روپے 43 پیسہ کا ہوگیا ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں