لاہور: موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی نیوز چینل 7نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد علی کو منچن آباد کے نواحی علاقے چک گھالیاں سے گرفتار کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق عابد علی اپنے دوستوں کے ساتھ گھالیاں گاﺅں میں چھپا ہوا تھا جب پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا تو ملزم نے فرار ہونے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو وہ معصومیت کا ڈھونگ رچانے لگا۔

اس موقع پر عابد علی کو پناہ دینے والی میزبان خاتون نے پولیس کی منتیں کیں کہ یہ ہمارا مہمان ہے ،مہربانی کر کے اسے چھوڑ دیں ۔



یاد رہے پنجاب پولیس نے گزشتہ رات ملزم کو گرفتار کیا تھا ، ملزم کا نام عابد علی ولد اکبر علی ہے، ملزم فورٹ عباس کا رہائشی ہے، جس ملزم کا ڈی این اے میچ ہواس کی عمر 27سال ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر 2013میں گھرمیں گھس کرماں بیٹی سے زیادتی کی تھی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ملزم عابد علی اور وقار نے موٹر وے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا ۔ 





Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top