اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم سرمایہ کاری عمر زاقوف نے ملاقات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں نے کرونا وبا، دو طرفہ تعاون، علاقائی رابطے اور امن و سلامتی پر تبدالہ خیال کیا۔ اس موقع پر مشیر تجارت رزاق داود بھی موجود تھے،

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان خوشگوار، گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں. افغان  تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں. افغان امن عمل میں پاکستان کا ہمیشہ مثبت کردار رہا  ہے. پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ توقع ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات جلد شروع ہوں گے. امید ہے کہ  بات چیت سے افغانستان کے مسئلے کا  تصفیہ ہوگا. افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام اور خوشحالی آئے گی.

وزیر اعظم نے ازبک نائب وزیر اعظم سے ریلوے منصوبوں کے ذریعے علاقائی رابطے اور تجارت پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم ازبکستان نے کہا کہ صدر میرزیوئیف دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، انہوں نے صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان دورے کی دعوے دی۔

وزیراعظم نے دو طرفہ اور خطے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top