راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک اور جاسوس بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول چکھوٹی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارت کے جاسوس کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔
پاک فوج نے بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر آنے کے بعد مار گرایا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Chakothi Sector along LOC.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 9, 2020
The quadcopter had intruded 500 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 11th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army this year. pic.twitter.com/TWkLaqIeiV
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر اب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز (کواڈ کاپٹر) کی تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 26 جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر سے پاکستان حدود میں 200 میٹر تک اندر داخل ہونے والے کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون، 27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں