مہمند: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز میں تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 12 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

نجی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز میں کام کے دوران مزدوروں پر تودہ آگرا جس کے نتیجے میں 12 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او مہمند طارق حمید کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

جبکہ ریسکیو1122 مہمند ٹیم کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو1122 پشاور اور چارسدہ سے اضافی اہلکار ضلع مہمند روانہ ہو چکے ہیں  سرچ اینڈ ریسکیو آلات کے ساتھ ہیوی مشینری اور ایمبولینسز آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں

صوبائی معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثہ تودہ گرنے سے سامنے آیا تاہم حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top