اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تعمیرات اور ایس ایم ایز کے فروغ  پر خصوصی توجہ دے رہی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیئم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا جس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے حوالے سے مجوزہ ایس ایم ای پالیسی 2020 وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

وزیرِاعظم کو مجوزہ پالیسی کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ایس ایم ای شعبے کے فروغ اور معیشت میں ایس ایم ایز کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے  مختلف اقدامات کی نشاندہی کروائی گئی۔

وزیرِاعظم نے اجلاس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کو آئندہ دو ہفتوں میں قابل عمل روڈ میپ کی تیاری  کی ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹےاور درمیانے درجے کی صنعتوں اور مصنوعات و پیداوار کو بہتر بنانے کے امر کو یکسر نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایس ایم ایز کو سہولیات اور مراعات کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی  بہترین طریقہ کار سے استفادہ کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز کے فروغ کے لئے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی جبکہ تمام ممکنہ مراعات فراہم کی جائیں گی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top