کوالا لمپور: ملائیشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے پاکستان اور امریکا سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔  ان پابندیوں کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔

ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی اس فہرست میںمذکورہ فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، بنگلا دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔

محکمہ امیگریشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے یہ پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل یکم ستمبر کو ملائیشیا نے بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا کے طویل مدت وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کی تھی جس کے بعد 3 ستمبر کو یہ اعلان کیا گیا کہ جن ممالک میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگی ان پر بھی یہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے دوان کسی ایمرجنسی کی صورت میں حکومت اس حوالے سے استثنیٰ فراہم کرے گی جس کے لیے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ ملائشیا میں کورونا وبا کے 10 ہزار کے لگ بھگ کیسز سامنے آئے ہیں اور 128 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جنوری میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ملائیشیا نے وبا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top