اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیا جبکہ پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 15 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ کو اہم معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیا، کابینہ نے قانون سازی کمیٹی کے دائرہ کار میں اضافے اور وفاقی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کابینہ نے پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز اور ایکس کیڈرپوسٹس پرجوڈیشل آفیسربھرتی کرنے کی بھی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top