کابل: بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی، افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ قیدی بھی دوحہ منتقل کر دیئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے 6 قیدیوں کو رہائی دے کر قیدیوں کو خصوصی طیارے میں دوحہ روانہ کیا گیا جہاں وہ نظر بند رہیں گے۔ طالبان کے ان قیدیوں کی رہائی پر کچھ اتحادی ممالک نے اعتراض کیا تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق بین الافغان مذاکرات کیلئے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج دوحا روانہ ہوگی۔

طالبان قیدیوں میں سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ان 6 قیدیوں پر فرانسیسی اور آسٹریلین شہریوں کے قتل کا الزام ہے، جن کی رہائی روکنے کے لیے فرانس اور آسٹریلیا دباؤ ڈال رہے تھے، مذاکرات مکمل ہونے تک یہ قیدی دوحہ میں نظر بند رہیں گے اور ان کی قسمت کا فیصلہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب کابل انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کل دوحہ روانہ ہوگی جہاں ایک دن بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top