تفصیلات کے مطابق اسکردو میں پہاڑی تودے کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین اور جاں بحق مسافروں کی لاشیں نکالنے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، ملبے سے 16 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا میں سپاہی سونا خان، آصف، ارشد اور فاروق شامل ہیں۔ شہادت پانے والے چاروں جوان اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ حادثہ سکردو روڈ کے قریب پنگس پری کے مقام پر پیش آیا۔
راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر کوسٹر پر تونگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ گرا۔ اندوہناک حادثے کے نتیجے میں کوسٹر مکمل طور پر تودے تلے دب گئی۔
پولیس کے مطابق ملبے سے 16 افراد کی لاشيں نکال لی گئیں ہیں۔ ایف ڈبلیو او، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ایس ڈی پی او محمد حسن نے 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ایس ڈی پی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور اور کندیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق گاڑی میں عملہ سمیت 16 افراد سوار تھے، جن میں سے کچھ مختلف مقامات پر اتر چکے تھے
ریسکیو ذرایع کے مطابق اس مسافر کوسٹر میں 16 مسافر سوار تھے، ان میں ایک ڈرایور کنڈیکٹر سمیت 4 فوجی جوان جب کہ باقی مقامی لوگ تھے، حادثے کے شکار مسافروں کی لاشیں اسکردو سی ایم ایچ منتقل کردی گئیں جہاں سے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں