حال ہی میں منشا پاشا نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام پر 33 ویں سالگرہ کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ایک اور دوست کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ساتھ ہی ویڈیو میں منشا پاشا کو اپنے منگیتر اور سماجی رہنما جبران ناصر کے ساتھ بھی رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
منشا پاشا نے سالگرہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 17 اکتوبر کو ان کے دوستوں نے ان کی سالگرہ کی سرپرائز پارٹی منعقد کی، جس کا انہیں اندازا ہی نہیں تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو ان کے ایک اور دوست سیف کی منگنی بھی ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی سالگرہ کی مناسبت کے حوالے سے ان کی برتھ ڈے پارٹی کا بھی اہتمام کیا۔
منشا پاشا کے مطابق سیف اور اس کی اہلیہ نے ان کے اور جبران ناصر کے لیے سرپرائز پارٹی کا انعقاد کیا اور انہیں پارٹی میں قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔
ویڈیو میں منشا پاشا کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی جبران ناصر اور دیگر مہمانوں کو بھی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔
منشا پاشا نے انسٹاگرام پر اپنے گھر میں منائی گئی برتھ پارٹی کی ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ ہر سال گھر میں بھی بچپن سے ہی اپنی سالگرہ مناتی آ رہی ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں