کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کا دوسرا پاور شو کراچی میں جاری ہے، جہاں اپوزیشن اتحاد کی قیادت جلسہ گاہ پہچ گئی۔

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم آج کراچی میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے، باغ جناح میں سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، خطاب کے لیے مریم نواز، بلاول، اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دوسرا سیاسی و عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کراچی باغ جناح میں ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پنڈال سج گیا ہے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

جلسے میں ایمل ولی خاں، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، افتخارحسین، امیر حیدرخان ہوتی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر بھی جلسے میں شرکت کررہے ہیں۔

جلسے میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان پہلے ہی کراچی میں موجود ہیں جب کہ مریم نواز بھی لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قافلے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top