دبئی: دنیا کے سب سے بڑے فوارے النخلہ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

پام فاؤنٹین ایک سو پانچ میٹر اونچا اور چودہ ہزار مکعب فٹ وسیع ہے اور اس کے نچلے حصے میں تین ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دل آویز منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔

فوارے کی تقریب رونمائی میں کورونا وائرس کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔


پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

دبئی نے پہلے ہی دنیا کی سب سے بلند عمارت ’برج الخلیفہ‘ اور دنیا کی تیز ترین کارسروس کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کو آزمائشی طور پر آزمایا گیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top