اسلام آباد: دورہِ پاکستان پر آئے ہوئے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

گلبدین حکمت یار نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور پاک افغان برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

عمران خان نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد کو وزیر اعظم آنے پر خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار جاری رکھے گا

ان کا مزید کہنا تھا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان حکومت اور عوام پر مشتمل امن عمل سے ہی پیشرفت ممکن ہے، توقع ہے کہ بین الافغان مذاکرات سے افغان قیادت  جامع سیاسی حل نکال لے گی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت امن عمل کو سبوٹاژ کرنے والے اندرونی و بیرونی عناصر سے خبردار رہے،

وزیراعظم کا تجارتی سرگرمیوں اور دیگر پاک افغان روابط مستحکم کرنے کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان پاک افغان عوامی روابط کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا، 

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top