سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی درخواست سنتے ہوئے یہ حکم لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس کے دوران احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شواہد ریکارڈ کرنے کا عمل تیز کر کے جلد مکمل کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کولاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ احتساب عدالتیں کرپشن کے مقدمات میں التواء نہ دیں۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔
عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی، حکم نامے میں کہا کہ چیئرمین نیب نے رولز منظوری کے لئے صدر کو بھجوا دیے ہیں، وزارت قانون ایک ماہ میں جائزہ لیکر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہایڈیشنل اٹارنی جنرل نے 120نئی احتساب عدالتوں کےمعاملے پرایک ماہ کی مہلت مانگی، 120نئی احتساب عدالتوں کا قیام کیلئے کابینہ سے ایک ہفتے میں منظوری لی جائے گی۔
راجہ عامرعباس نے سپریم کورٹ کے حکم نامے پر کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، نیب قوانین کے مطابق بھی کرپشن کیسزکافیصلہ30دن میں ہو، ملزمان کی جانب سےالتوا کے باعث فیصلے تاخیر کاشکارہورہےتھے۔
راجہ عامرعباس کا کہنا تھا کہ فیصلےسے تکنیکی مسائل سامنے آئیں گے ، اسلام آباد میں صرف 2نیب کی عدالتیں ہیں، نیب کی عدالتوں میں 2008 اور 2009 کے کیسز بھی پڑے ہیں۔
اس سے قبل 120 احتساب عدالتوں کے قیام کا سپریم کورٹ پہلے ہی حکم جاری کرچکی ہے۔ گذشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام احتساب عدالتیں جلد از جلد کیسز نمٹائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے درخواست کی تھی کہ کرپشن کیسز کے جلد فیصلے کئے جائیں اور روزانہ کی بنیادی پر سماعت کی جائے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں