اونچی ایڑھی کی سینڈل یا جوتے پہن کر چلنے میں بہت سی خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اب کی بار ایک خاتون نے تین انچ سے اونچی سینڈل میں برق رفتاری سے دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

خاتون نے  اونچی ہیلز سینڈل پہن کر 13.557 سیکنڈ تک تیزی سے دوڑ لگائی جس کے ساتھ ہی اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق خاتون کا تعلق ڈنمارک سے اور نام ماجیکن سچاؤلہ ہے، انہوں نے مہارت کے ساتھ دوڑ لگائی اور بغیر کسی پریشانی کے مقررہ فاصلہ طے کیا۔

گنیز بک نے خاتون کی ویڈیو بھی شیئر کیں جس میں انہیں ہیلز پہن کر تیزی سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایک صارف کے سوال پر جواب دیا اور لکھا کہ ’کم از کم سینڈل کی ہیل 2.75 انچ اونچی ہوگی تب ہی کوئی مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے‘۔ 

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top