جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی تحریک کے سلسلے میں ’’حق دو کراچی کو ریفرنڈم‘‘ مکمل ہوگیا۔

حق دو کراچی کو ریفرنڈم 16 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کہتے ہیں کہ کراچی کے لوگوں نے اپنا فیصلہ سنایا جس میں شہر قائد کے لوگ کہتے ہیں کہ شہر کو ہر صورت اس کا حق دیا جائے۔ کراچی کو ترقی دو ریفرنڈم میں 98 فیصد ووٹرز کا جواب ’’ہاں‘‘ میں تھا۔

جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایک تصویر شئر کی  گئی ہے،  ’’جماعت اسلامی کراچی ہیڈ کوارٹر میں ابھی بڑی تعداد میں بیلٹ بکس دیکھے جاسکتے ہیں۔‘‘

 حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم سے واضح ہوگیا کہ کراچی کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں۔

عوامی ریفرنڈم میں مختلف طبقہ فکر سے وابستہ مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top