اداکار جیم اوچان نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا کہ میں اپنے پاکستانی دوست عمران عباس اور مداحوں سے ملنے کے لیے بہت بے چین ہوں اور جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان (عالیار بے) نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ترکی میں ارطغرل ڈرامہ سیریز کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تھی، جس پر ترک اداکار نے عمران عباس سے اپنی محبت و نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
ترکی کے 44 سالہ اداکار جیم اوچان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پاکستانی ڈرامہ سیریل’ خدا اور محبت‘ کے ہیرو عمران عباس کے ساتھ ان کے دورہ ترکی کے موقع پر اسنوکر کھیلنے کی یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔
پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور ترک ادارکار جیم اوچان کی دوستی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے جس کا دونوں اظہار بھی کر رہے ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں