ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کی موجودہ صورت حال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کچھ دیر بعد ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
دریں اثناء سندھ پولیس کے آئی جی سمیت ڈی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ اسیپشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔
آئی جی،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیزکےبعدایس ایس پیزبھی چھٹی پرجانےلگے، ایس ایس پی ایسٹ ساجدامیرسدوزئی نے بھی رخصت پر جانے کی درخواست دے دی۔
آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر آج دفتر نہیں اور انہوں نے 15 روز کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل اور ڈی آئی جی رینک کے افسران نے بھی چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں