اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اور وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کے بعد بھی وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیش جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top