انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے، کوشش ہے،اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں۔
مصباح نے کہا کہ ون ڈےکرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لیے زیادہ تجربات نہیں کریں گے لیکن کوشش کی ہے ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں۔
انہوں نے بتایا کہ حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی
بابراعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان )۔
بیٹسمین:عبداللہ شفیق ،عابد علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ
وکٹ کیپرز: محمد رضوان اور روحیل نذیر
اسپنرز:عماد وسیم ، عثمان قادر اور ظفر گوہر
فاسٹ باؤلر:فہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض۔
مصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان اچھا کھیل رہا ہے اس لیے سرفراز احمد کے لیے اس اسکواڈ میں چانس نہیں بنتا تھا۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کا چانس مشکل بن رہا تھا اب وہ ڈومیسٹک کھیل کر نیوزی لینڈ کے لیے تیار ہوں گے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تیوانگا موکلانی قائم مقام ایم ڈی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جب کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم آج شب اسلام آباد پہنچے گی ۔
مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔
32 رکنی اسکواڈ کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرے گا اور آئسولیشن کے دوران مہمان اسکواڈ کو ٹریننگ کی سہولت میسر ہو گی ۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر ، یکم اور تین نومبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے میچز لاہور میں 7 ، 8 اور دس نومبر کو ہوں گے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں