غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کرونا وبا کے باعث سات ماہ بعد بیت اللہ شریف میں نماز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جلد عمر پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
یاد رہے کہ اس سال مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلنے کے تناظر میں حرم شریف میں عبادات کے حوالے سے بعض پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سرکاری میڈیا نے بتایا کہ آج حرم شریف میں پہلی مرتبہ فجر کی نماز میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ حرم شریف میں 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے ‘بگ باس’ شو سے شہرت پانے والی ثنا خان نے رواں ماہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ اور اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں جمعرات کو ثنا خان نے لکھا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں ،اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔
ثنا خان نے تین زبانوں ہندی، اردو اور انگریزی میں جاری تفصیلی پوسٹ میں اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندگی کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔ گزشتہ کئی دن سے وہ اپنے وجود کے اصل مقصد پر غور کر رہی تھیں۔
My happiest moment😊
— Sana Khaan (@sanaak21) October 8, 2020
May Allah help me n guide me in this journey.
Aap sab mujhe dua Mai Shamil rakhe🤲🏻#sanakhan #2020 #8thoct #thursday pic.twitter.com/8DIJJ2lCSC
ثنا خان نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کمرشلز سے کیا تھا۔ اس شعبے میں انہیں جلد کامیابی سے ہم کنار کیا جس کے بعد وہ تامل فلموں میں اداکاری کرنے لگیں۔
ثنا خان ہدایت کار روہت شیٹھی کے ساتھ خطروں کے کھلاڑی سیزن 6 میں کام کر چکی ہیں۔ اس ٹی وی پروگرام میں انہوں نے بہت سے اسٹنٹس خود کیے۔جھلک دکھلا جا سیزن 7، کامیڈی نائٹس بچاؤ، کامیڈی نائٹس لائیو اور انٹرٹینمنٹ کی رات ثنا خان کے مشہور اور کامیاب ٹی وی شوز ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں