وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج پھر پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں سے مشاورت کرینگے،اجلاس آج شام کو ہوگا۔
وزیر اعظم اپوزیشن کے خلاف موقف اختیار کرنے پر مشاورت کرینگے اور پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کو گائیڈ لائنز دینگے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں کیپٹن( ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعہ پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی کوششوں پر بات چیت ہوگی۔
مہنگائی کے خلاف حکومتی لیول پر انتظامات اور اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں