تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 6 ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں اس سے قبل ایک سال کا ریلیف دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق قرضوں میں ایک سال کا ریلیف رواں سال دسمبر میں ختم ہورہا تھا، 6 ماہ کے مزید ریلیف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب کورونا ویکسین کی مد میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے 12 ارب ڈالرز مختص کیے جارہے ہیں، کورونا ویکسین کے لیے پاکستان کو 400 ملین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی مالی معاونت کی راہ ہموار اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی آسان ہوگی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں