عمان کے سمندر میں اٹھنے والی سرخ رنگ کی عجیب و غریب لہروں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا صورتحال کو دیکھ کر حکام بھی سوچنے پر مجبور ہوگئے۔

مسقط: عمان کی وزارت زراعت، محکمہ فشریز اور آبی وسائل کے اہلکاروں نے بحیرہ عرب کے سمندر میں زوفار گورنریٹ کے مقام پراسرار لہروں کی آمد کو دیکھا یہ لہریں سرخ رنگ کی ہیں۔

اس حوالے سے وزارت زراعت ، ماہی گیری اور آبی وسائل کا خیال ہے کہ یہ ماحولیاتی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے تاہم کسی بھی ممکنہ آفت زدہ یا غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر عوام سے سمندر سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اھتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں اور ماہی گیروں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے میں شکار نہ کریں۔ اور اس دوران مردہ مچھلیوں اور شیلفش کے استعمال سے پرہیز کریں۔

حکومتی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت زراعت کے ماہرین اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور اس کے مثبت اور منفی اثرات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top