نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں ایک نوجوان نے پب جی کھیلنے سے روکنے پر اپنی اور اپنے  باپ کی جان لینے کی کوشش کی۔ نوجوان نے پہلے چھری کے ساتھ باپ پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کیا اور پھر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت عرفان (باپ) اور عامر (بیٹا) کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو میرٹھ میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔

انسپکٹر اروند موہن شرما کے مطابق نوجوان عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا اور اس کا علاج چل رہا ہے، عامر نے باپ پر حملے کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں پب جی گیم پر پابندی عائد ہے لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے گیم کھیلنے میں مصروف ہے، اس سے قبل بھی بھارت میں نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی تھی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top