بنگلادیشی ویمن کرکٹر سنجیدہ اسلام کا کرکٹ سے محبت کا انوکھا انداز، دلہن کا لباس زیب تن کرکے بھی کرکٹ کو نہ بھولیں اور شادی کے فوٹوشوٹ میں کرکٹ کھیلی، تصاویر نے سوشل میڈٰیا پر تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کے مطابق سنجیدہ نے اپنی شادی کے موقع پر بنگلہ دیش کے روایتی دلہن کے لباس میں کرکٹ کھیلتے ہوئے فوٹوشوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
فرسٹ کلاس کرکٹر سے شادی کے موقع پر ہاتھ میں بیٹ کر میدان میں منفرد فوٹو شوٹ کروایا، سنجیدہ اسلام کی کرکٹ سے والہانہ محبت کے اس اظہار کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ 2014 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی 24 سالہ بیٹر 14 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکی ہیں،2018 میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے اسکواڈ میں بھی شامل تھیں۔
24 سالہ ویمن کرکٹر کی شادی رنگپور کے فرسٹ کلاس کرکٹر میم مصدق سے ہوئی ہے تاہم انہوں نے شادی والے دن بھی کرکٹ کھیلتے ہوئے فوٹوشوٹ کرواکر یہ ثابت کردیا کہ ان کی پہلی محبت کھیل ہی ہے۔
واضح رہے کہ سنجیدہ اسلام بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتی ہیں۔ انہوں نے اپنے 8 سالہ کیریئر میں اب تک 16 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر بالترتیب 174 اور 520 رنز بنائے ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں