سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 401 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 774 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 15 افراد انتقال کر گئے۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 250 ہوگئی۔

جاپان میں کرونا وائرس کے دوران کاروباری افراد کو بڑا ریلیف دینے کیلئے تیاری

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے تین روز کیلئے ملک میں داخل ہونے والے افراد کو قرنطینہ سے استثنیٰ دینے پر غور شروع کردیا تاہم یہ سہولت صرف کاروباری افراد کےلیے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے بیرون ملک آمد رفت کو محدود کردیا تھا تاہم اب جاپانی حکومت نے کاروباری افراد کو استثنیٰ دینے کا پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

جاپانی حکومت کی جانب سے یہ سہولت صرف ان ممالک کے شہریوں کو دی جائے گی جہاں کرونا وائرس کی وبا کنٹرول میں ہے۔ 

پاکستان میں کورونا وائرس کے 736 مزید نئے کیسز رپورٹ

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 276 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 21 صوبہ پنجاب میں  171، صوبہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد میں 129، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 91 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top