آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو چھمب سیکٹر کے دورے کے دوران آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

لائن آف کنٹرول کے دورے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض جذبے سے ادا کریں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے کے دوران بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو آپریشنل صورتحال کےبارے میں آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ بھارتی فوج فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top