مری: تفصیلات کے مطابق اسلام اباد کے بعد سیاحتی مرکز گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی اور مکمل لاک ڈاون کے بعد جنگل کے تیندوں نے سڑکوں اور آبادیوں کا رخ کر لیا۔




سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیندوا سڑک کنارے لیٹے اٹکھیلیاں کر رہا ہے۔






ویڈیو منظر عام پر آنے پر شہریوں نےمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ کہ جنگل میں پائے جانے والے چیتوں کے لیے خوراک کا بندوبست کریں کیونکہ چیتے آبادیوں کا رخ کرکے نہ صرف لوگوں کے پالتو جانوروں بلکہ انسانوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ ماضی میں چیتوں کے حملے میں کئی لوگ اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top