لاہور: وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ "کپتان کا ابھرتا پاکستان" پندرہ منٹ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ 

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے "کپتان کا ابھرتا پاکستان" ہیش ٹیگ پر کپتان سے محبت کا اظہار کیا۔ عوام نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں تیرہ سپیشل اکنامک زونز کے قیام پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عوام نے لاہور کے شمال میں ریور راوی فرنٹ سٹی کے قیام کے آغاز کو بے حد سراہا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پنجاب میں دس سے زائد بڑے ہسپتالوں کے قیام اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری، مرد و زن، بچہ، بوڑھا اور نوجوان وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستان کی ترقی میں شامل ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان پاکستان کے لیے معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کی نوید بن کر آئے ہیں۔ عمران خان اور انکی ٹیم کی ساری توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top