سعودی حکومت کی جانب سے عید الضحیٰ کے موقع پر دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت میں سرکاری ملازمین کے لیے  23 جولائی کو شروع ہونے والی عید کی چھٹیاں 8 اگست تک جاری رہیں گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو 29 جولائی تا 2 اگست چار روز کی تعطیلات ملیں گی۔

وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے مطابق یہ چھٹیاں جن ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں آئیں گی، انہیں اس کے بدلے خصوصی تعطیلات سے قبل یا بعد میں چھٹیاں دینا لازمی ہوگا۔
عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے ایک رکن کے مطابق عید الاضحٰی جمعہ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top