ترک صدر رجب طیب اردوان کا تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد آج پہلا دورہ کیا۔ رجب طیب اردوان نے اچانک آیا صوفیہ کا دورہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

آیا صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پانج وقت کا نماز ادا کیا جائے گا جب کہ جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 1500 سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top