اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس چھ اگست کو طلب کرلیا، جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل اور حکام بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں معدنیات ایکٹ انیس سو اڑتالیس اور اوگرا آرڈیننس دوہزار دو میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہیں۔ لوئر پورشن چشمہ کنال کا کنٹرول پنجاب کو دینے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کےخلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغور ہو گا جبکہ 17-2018کی مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹ بھی پیش ہوگی۔
صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کونسل کرونا کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی پر بھی غور کرے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی سےمتعلق فیصلوں پر عملدرآمد ، عوامی فلاح اورصحت سے متعلق فیصلوں ، ٹیکس،ایل این جی کی امپورٹ سمیت دیگرامورپرفیصلوں اور 23دسمبر 2019 کو41 ویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top