![]() | |
سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
|
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشتوگلوکارہ گل پانڑا کی ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی؟
انہوں نے گلوکارہ کو شوٹنگ کےلیے سرکاری قیام گاہ دینے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ہوم سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔
گلوکارہ گل پانڑا کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گل پانڑا کی ویڈیو گذشتہ روز منظر عام آئی تھی جو مبینہ طور پر سرکاری قیام گاہ کے احاطے میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں