پشاور : بی آر ٹی بس کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ، واقعہ بی آر ٹی چمکنی اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے
ٹرانس پشاور کے مطابق زخمی شخص شارٹ کٹ کے چکر میں جنگلہ پھلانگ کر بی آر ٹی کوریڈور میں آیا اور آزمائشی بنیادوں پر چلائی جارہی بس کی زد میں آگیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو جلد از جلد رپورٹ جمع کرانے اور زخمی شخص کو تمام تر طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ سڑک کراس کرنے کے لیے بی آر ٹی روٹ کے بجائے برج کا استعمال کریں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں