فرانس: پیرس میں چیچن نوجوان نے طلبا و طالبات کو ’اظہار کی آزادی‘ کے نام پر رسولِ اللہ صلیٰ اللہ وعلیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ملعون استاد کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا جسے پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے شمال مغرب میں واقع کونفلان سینٹ اونوریئن میں پیش آیا۔ کئی روز قبل اسکول کے استاد نے بچوں سے پیغمبرِ اسلام کے گستاخانہ خاکوں پر گفتگو شروع کی تھی جس پر کئی والدین نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

توہینِ رسالت پر ہلاک ہونے والے استاد نے کچھ روز قبل بچوں کو حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بھی دکھائے تھے۔ بعد ازاں چیچن نوجوان نے شاتم اسلام استاد پر خنجر سے حملہ کرکے اسے مار دیا۔ فرانسیسی پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ جمعے کی شام 5 بجے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کے باہر پیش آیا جہاں چاقو بردار نوجوان نے ’تاریخ‘ کے ایک استاد کا سر قلم کیا۔

فرانسیسی ٹیررازم پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پولیس نے مسلح اور چاقو بردار نوجوان کو جائے وقوع کے قریب ہی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب کہ اس سے رابطے میں رہنے والے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب عدالتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چاقو بردار 18 سالہ نوجوان کا تعلق چیچنیا سے تھا۔

حکام نے بتایا کہ سرقلم کیے گئے 47 سالہ استاد کا نام سیموئیل پاٹی ہے تاہم  چیچن نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور چند گھنٹوں بعد ہی وزیراعظم کے ہمراہ اسکول کا دورہ بھی کیا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ 18 سالہ حملہ آور کو لڑکوں کے اسکول سے باہر آتے ہوئے 600 میٹر دوری پر گولی کا نشانہ بنایا گیا جس کے ہاتھوں میں خنجر بھی دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس نے توہین اسلام کے مرتکب استاد کی گردن پر حملہ کیا تھا۔

پولیس نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اس عمل کے خلاف بہت سے والدین نے شکایت درج کرائی تھی تاہم استاد کو مارنے والے شخص کا کوئی شناسا اسکول میں نہیں پڑھتا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر توہین آمیزخاکے شائع کیے تھے۔

میگزین کی جانب سے شائع کیے گئے توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015 کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top